قصص الانبياء
جب دلوں پر زنگ لگ جاتا ہے تو روح بے چین و مضطرب ہوجاتی ہے پھر عمل صالح کے ساتھ دعا کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کہاجاتا ہے کہ دل کا زنگ دور کرنے کے لیے دعا کرنی چاہیے کہ اللّہ سبحانہ وتعالی کی محبت اور اس پر کامل ایمان نصیب ہوجائے ۔ قرآن پاک اور سیرت نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کی توفیق مل جائے اور موت کی یاد اور روز محشر میں حساب کتاب پر مکمل یقین ہوجائے ۔ جب ہم دعا کرتے ہیں کہ الله سبحانہ وتعالی کی محبت اور کامل ایمان ہمیں نصیب ہوجائے تو پھر ہم الله تعالی کے عہد میں آجاتے ہیں ۔۔۔ جو بھی احکام ایمان لانے کے بعد ایک مسلمان کے لیے جاری ہوتے ہیں وہ سب ہم پر لاگو ہوجاتے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ الله تعالی کی محبت ہمیں کیسے ملے گی ؟ الله کریم قرآن مجید میں فرماتے ہیں ۔ قل ان کنتم تحبون الله فاتبعونی یحببکم الله ۔۔۔۔ فرما دیجیے اگر تم الله سے محبت کرتے ہو ( الله کی محبت مانگتے ہو ) تو میری پیروی کرو الله تم سے محبت کرے گا ۔ اسی میں قرآن پاک اور سیرت نبوی پر عمل کرنا شامل ہو جاتا ہے ۔۔۔۔ کیونکہ نبی آخر الزماں صلی الله علیہ وسلم چلتا پھرتا قرآن تھے ۔ آپ کا ہر عمل عین قرآن مجید کے مطابق تھا او...