تم حقیقت نہیں ہو حسرت ہو جو ملے خواب میں وہ دولت ہو میں تمہارے ہی دم سے زندہ ہوں مر ہی جاؤں جو تم سے فرصت ہو تم ہو تو خوشبو کے خواب کی خوشبو اور اتنی ہی بے مروت ہو تم ہو پہلو میں پر قرار نہیں یعنی ایسا ہے جیسے فرقت ہو کس طرح چھوڑ دوں تمہیں جاناں تم میری زندگی کی عادت ہو کس لیے دیکھتی ہو آئینہ تم تو خود سے بھی خوبصورت ہو داستاں ختم ہونے والی ہے تم میری آخری محبت ہو جون ایلیا
وتر کسے کہتے ہیں جانتے ہو وتر میں ہم ہر روز الله سے ایک وعدہ کرتے ہیں اور وہ وعدہ بھی عبادت کی سب سے آخری ایک رکعت میں ہوتا ہے دعائے قنوت ایک عہد ہے الله سبحانہ و تعالی کے ساتھ ایک معاہدہ ہے ایک وعدہ ہے ۔ الّٰلھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ ۔۔۔ اے الله ! ہم صرف تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ۔ وَنَسْتَغْفِرُکَ ۔۔۔ اور تیری مغفرت طلب کرتے ہیں ۔ وَنُؤْمِنُ بِکَ ۔۔۔ اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں ۔ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ ۔۔۔ اور تجھ پر ہی توکل کرتے ہیں ۔ وَنُثْنِیْ اِلَیْکَ الْخَیْر ۔۔۔ اور تیری اچھی تعریف کرتے ہیں ۔ وَنَشْکُرُکَ ۔۔۔ اور ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں ۔ ولا نَکْفُرُکَ ۔۔۔ اور ہم تیرا انکار نہیں کرتے ۔ وَنَخْلَعُ ۔۔۔ اور ہم الگ کرتے ہیں ۔ وَنَتْرُکَ مَنْ یّفْجُرُکَ ۔۔۔ اور ہم چھوڑ دیتے ہیں اس کو جو تیری نا فرمانی کرے ۔ اللھُمَّ ایّاکَ نَعْبُدُ ۔۔۔ اے الله ! ہم خاص تیری ہی عبادت کرتے ہیں ۔ وَلَکَ نُصَلّیْ ۔۔۔ اور تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں ۔ وَنَسْجُدُ ۔۔۔ اور ہم تجھے سجدہ کرتے ہیں ۔ وَاِلَیْکَ نَسْعٰی ۔۔۔ اور ہم تیری طرف دوڑ کر آتے ہیں ۔ وَنَحْفِدُ ۔۔۔ اور ہم تیری خدمت میں حاضر ہوتے ہیں ۔...
وہ دونوں کلاس فیلو تھے‘ لڑکی پوری یونیورسٹی میں خوبصورت تھی اور لڑکا تمام لڑکوں میں وجیہہ‘ دونوں ایک دوسرے سے ملتے رہے اور آخر میں دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے‘ معاملہ رومیو جولیٹ جیسا تھا‘ دونوں کے خاندان ایک دوسرے سے نفرت کرتے تھے‘ شادی مشکل تھی‘ دونوں باعزت گھرانوں کے سعادت مند بچے تھے‘ یہ بھاگ کر شادی کیلئے تیار نہیں تھے اور خاندان اپنے اپنے شملے نیچے نہیں لا رہے تھے لہٰذا معاملہ پھنس گیا‘ لڑکے اور لڑکی نے پوری زندگی شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا‘ یہ دونوں اپنے اپنے گھر میں رہتے رہے‘ پانچ سال دونوں کے درمیان کوئی رابطہ نہ ہوا‘ والدین شادی کی کوشش کرتے مگر یہ انکار کرتے رہے یہاں تک کہ لڑکی کے والدین ہار مان گئے‘ لڑکی نے لڑکے کو فون کیا‘ لڑکے نے فون اٹھایا‘ لڑکی کی صرف ہیلو سنی اور کہا ”مجھے بتاؤ‘ میں نے بارات لے کر کب آنا ہے“ دونوں کے والدین ملے‘ شادی ہوئی اور دونوں نے اپنا گھر آباد کر لیا‘ لڑکے نے کاروبار شروع کیا‘ اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور وہ خوش حال ہو گئے‘ یہ شادی بیس سال چلی‘ اس دوران تین بچے ہو گئے‘ خاتون کو اپنے حسن‘ اپنی خوبصورتی پر بہت ناز تھا‘ وہ تھی بھی ن...
Comments
Post a Comment