مجھے تم سے محبت ہے


سنو......!!!!
میں بڑی بڑی باتیں نہیں کر سکتی...
مجھے تم سے محبت ہے 
میں تمہارے لیے کچھ بهی 
کرجاؤں گی... 
مرجاؤں گی...
یہ کردوں گی
وہ کردوں گی...
مجھے کچھ بهی کہنا نہیں آتا...!
ہاں مگر
جب کبهی میں اپنے لیے چائے بناؤں گی
تو سب سے پہلے تمہیں دوں گی...
تمہاری سالگرہ پہ بیکری سے کیک منگوانے کی بجائے خود بیک کروں گی...
روز لویو لویو کہنےاور تمہیں پھول دینے کے بجائے
روز صبح تمہارے کوٹ کی پوکیٹ میں پین لگایا کروں گی...!
آفس جاتے وقت تم پہ آیت الکرسی پڑھ کر
پهونکا کروں گی...
جب تک تمہاری گاڈی آنکھوں سے اوجهل نہ ہوجائےتب تک دیکهتی رہا کروں گی...!
سردی کی ٹھنڈی شام میں لانگ ڈرائیو پہ جانے کی بجائے...
رات کو اٹھ اٹھ کر تم پہ کمبل ٹهیک کروں گی...!
جب کبهی یہ سب دیکھ کر تم مجھ سے پوچهو گے کہ.... 
میں تم سے کتنی محبت کرتی ہوں....
میں تمہاری ذرا پروا نہیں کرتی...
میں تم سے یہ ہی کہا کروں گی...!!!!

Comments

Popular posts from this blog

تم میری آخری محبت ہو

وہ جو اک دعاِ سکون تھی میرے رخت میں

ﭼﻠﻮ ﺍﮎ ﺍﻭﺭ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ