KHUDA
 
     رات کے پچھلے پہر     سب جہانوں کا خدا     دے رہا تھا سدا     کوئی پکارے مجھے     میں سن رہا ہوں     کوئی مانگے تو سہی     جھولیاں بھر بھر کے دوں     کوئی توبہ تو کرے     معاف میں جھٹ سے کروں     اور ہم نیند میں اس صدا سے بےخبر     اس خدا سے بے خبر     جنتوں کی چاہ میں خواب دیکھتے رہے      
 
