عشق..

‏اک ع تھی پھر ش تھا
کچھ آگ تھی،کچھ راکھ تھی
اک دشت تھا، اک بحر تھا
صحرا بھی تھا اور پیاس بھی
پھر اک خلا بے انت سا،اک بند گلی سا راستہ
ویرانیاں،تنہانیاں، پھر ق تھا
پھر سارا منظر راکھ تھا
سب خاک تھا۔۔۔عشق تھا۔۔۔بس عشق تھا!

Comments

Popular posts from this blog

تم میری آخری محبت ہو

وتر کسے کہتے ہیں

رب