وتر کسے کہتے ہیں
وتر کسے کہتے ہیں جانتے ہو وتر میں ہم ہر روز الله سے ایک وعدہ کرتے ہیں اور وہ وعدہ بھی عبادت کی سب سے آخری ایک رکعت میں ہوتا ہے دعائے قنوت ایک عہد ہے الله سبحانہ و تعالی کے ساتھ ایک معاہدہ ہے ایک وعدہ ہے ۔ الّٰلھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ ۔۔۔ اے الله ! ہم صرف تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ۔ وَنَسْتَغْفِرُکَ ۔۔۔ اور تیری مغفرت طلب کرتے ہیں ۔ وَنُؤْمِنُ بِکَ ۔۔۔ اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں ۔ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ ۔۔۔ اور تجھ پر ہی توکل کرتے ہیں ۔ وَنُثْنِیْ اِلَیْکَ الْخَیْر ۔۔۔ اور تیری اچھی تعریف کرتے ہیں ۔ وَنَشْکُرُکَ ۔۔۔ اور ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں ۔ ولا نَکْفُرُکَ ۔۔۔ اور ہم تیرا انکار نہیں کرتے ۔ وَنَخْلَعُ ۔۔۔ اور ہم الگ کرتے ہیں ۔ وَنَتْرُکَ مَنْ یّفْجُرُکَ ۔۔۔ اور ہم چھوڑ دیتے ہیں اس کو جو تیری نا فرمانی کرے ۔ اللھُمَّ ایّاکَ نَعْبُدُ ۔۔۔ اے الله ! ہم خاص تیری ہی عبادت کرتے ہیں ۔ وَلَکَ نُصَلّیْ ۔۔۔ اور تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں ۔ وَنَسْجُدُ ۔۔۔ اور ہم تجھے سجدہ کرتے ہیں ۔ وَاِلَیْکَ نَسْعٰی ۔۔۔ اور ہم تیری طرف دوڑ کر آتے ہیں ۔ وَنَحْفِدُ ۔۔۔ اور ہم تیری خدمت میں حاضر ہوتے ہیں ۔...